Results 1 to 2 of 2

Thread: مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دے

    مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دے
    نظارے کی ہوس ہو تو لیلی بھی چھوڑ دے
    واعظ! کمال ترک سے ملتی ہے یاں مراد
    دنیا جو چھوڑ دی ہے تو عقبی بھی چھوڑ دے
    تقلید کی روش سے تو بہتر ہے خودکشی
    رستہ بھی ڈھونڈ ، خضر کا سودا بھی چھوڑ دے
    مانند خامہ تیری زباں پر ہے حرف غیر
    بیگانہ شے پہ نازش بے جا بھی چھوڑ دے
    لطف کلام کیا جو نہ ہو دل میں درد عشق
    بسمل نہیں ہے تو تو تڑپنا بھی چھوڑ دے
    شبنم کی طرح پھولوں پہ رو ، اور چمن سے چل
    اس باغ میں قیام کا سودا بھی چھوڑ دے
    ہے عاشقی میں رسم الگ سب سے بیٹھنا
    بت خانہ بھی ، حرم بھی ، کلیسا بھی چھوڑ دے
    سوداگری نہیں ، یہ عبادت خدا کی ہے
    اے بے خبر! جزا کی تمنا بھی چھوڑ دے
    اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقل
    لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
    جینا وہ کیا جو ہو نفس غیر پر مدار
    شہرت کی زندگی کا بھروسا بھی چھوڑ دے
    شوخی سی ہے سوال مکرر میں اے کلیم!
    شرط رضا یہ ہے کہ تقاضا بھی چھوڑ دے
    واعظ ثبوت لائے جو مے کے جواز میں
    اقبال کو یہ ضد ہے کہ پینا بھی چھوڑ دے

    2gvsho3 - مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دے

    2gvsho3 - مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •