Results 1 to 2 of 2

Thread: وہ آنکھیں کیسی آنکھیں ہیں ؟

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 وہ آنکھیں کیسی آنکھیں ہیں ؟


    وہ آنکھیں کیسی آنکھیں ہیں ؟

    وہ آنکھیں کیسی آنکھیں ہیں
    جنھیں اب تم چاہا کرتے ہو!
    تم کہتے تھے
    مری آنکھیں ، اِتنی اچھی، اِتنی سچی ہیں
    اس Ø+ُسن اور سچائی Ú©Û’ سوا، دُنیا میں کوئی چیز نہیں
    کیا اُن آنکھوں کو دیکھ کے بھی
    تم فیض کا مصرعہ پڑھتے ہو؟
    تم کہتے تھے
    مری آنکھوں کی نیلاہٹ اتنی گہری ہے
    ’’مری روØ+ اگر اِک بار اُتر جائے تو اس Ú©ÛŒ پور پور نیلم ہو جائے‘‘
    مُجھے اتنا بتاؤ
    آج تمھاری رُوØ+ کا رنگ پیراہن کیا ہے
    کیا وہ آنکھیں بھی سمندر ہیں ؟
    یہ کالی بھوری آنکھیں
    جن کو دیکھ کے تم کہتے تھے
    ’’یوں لگتا ہے شام نے رات کے ہونٹ پہ اپنے ہونٹ رکھے ہیں ‘‘
    کیا اُن آنکھوں کے رنگ میں بھی،یوں دونوں وقت مِلا کرتے ہیں ؟
    کیا سُورج ڈُوبنے کا لمØ+ہ،اُن آنکھوں میں بھی ٹھہر گیا
    یا وہاں فقط مہتاب ترشتے رہتے ہیں ؟
    مری پلکیں
    جن کو دیکھ کے تم کہتے تھے
    اِن کی چھاؤں تمھارے جسم پہ اپنی شبنم پھیلا دے
    تو گُزرتے خواب کے موسم لوٹ آئیں
    کیا وہ پلکیں بھی ایسی ہیں
    جنھیں دیکھ کے نیند آ جاتی ہو؟
    تم کہتے تھے
    مری آنکھیں یُونہی اچھی ہیں
    ’’ہاں کاجل Ú©ÛŒ دھُندلائی ہُوئی تØ+ریر بھی ہو__تو
    بات بہت دلکش ہو گی!‘‘
    وہ آنکھیں بھی سنگھار تو کرتی ہوں گی
    کیا اُن کا کاجل خُود ہی مِٹ جاتا ہے؟
    کبھی یہ بھی ہُوا
    کِسی لمØ+Û’ تم سے رُوٹھ Ú©Û’ وہ آنکھیں رو دیں
    اور تم نے اپنے ہاتھ سے اُن کے آنسو خُشک کیے
    پھر جھُک کر اُن کو چُوم لیا
    (کیا اُن کو بھی!!)


    2gvsho3 - وہ آنکھیں کیسی آنکھیں ہیں ؟

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: وہ آنکھیں کیسی آنکھیں ہیں ؟

    2gvsho3 - وہ آنکھیں کیسی آنکھیں ہیں ؟

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •