Results 1 to 3 of 3

Thread: میں اندھیرے میں ہوں ، تنویر کہاں سے لاؤں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Islam میں اندھیرے میں ہوں ، تنویر کہاں سے لاؤں


    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    میں اندھیرے میں ہوں ، تنویر کہاں سے لاؤں
    چشمِ بیدار کی تقدیر کہاں سے لاؤں

    خواب میں روضئہ اقدس کا نظارہ تو ہوا
    لیکن اس خواب کی تعبیر کہاں سے لاؤں

    کیسے سمجھاؤں تمہیں کیا تھے خدوخالِ حضورﷺ
    پیکرِ نور کی تصویر کہاں سے لاؤں

    اسوہ ء پاکِ محمدﷺ کا بیاں کیسے کروں
    روحِ قرآن کی تفسیر کہاں سے لاؤں

    توڑ لاؤں میں ستارے بھی فلک سے لیکن
    لوح محفوظ کی تحریر کہاں سے لاؤں

    بحرِ ذخّار کو کوزے میں سمیٹوں کیسے
    اتنا جامع فنِ تحریر کہاں سے لاؤں

    میں نہ سعدیؔ ہوں، نہ رومیؔ ہوں، نہ جامیؔ ، نہ امیرؔ
    اپنے لہجے میں وہ تاثیر کہاں سے لاؤں!!

    اپنے افکار کو پابندِ سخن کیسے کروں
    میں خود قید ہوں ، زنجیر کہاں سے لاؤں

    میری ہر نعت مرا خونِ جگر ہے لیکن
    نعتِ حسان کی توقیر کہاں سے لاؤں

    نعت میری، مرے اشکوں کی زبانی سن لو
    اس سے بہتر لبِ تقریر کہاں سے لاؤں
    ------​
    سیدپروفیسراقبالؔ عظیم
    کلیاتِ نعت زَبُورِحَرم
    صفحہ نمبر ۔ 69 تا 70​
    2gvsho3 - میں اندھیرے میں ہوں ، تنویر کہاں سے لاؤں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: میں اندھیرے میں ہوں ، تنویر کہاں سے لاؤں

    2gvsho3 - میں اندھیرے میں ہوں ، تنویر کہاں سے لاؤں

  3. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Rep Power
    9

    Default Re: میں اندھیرے میں ہوں ، تنویر کہاں سے لاؤں

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Subhan Allah
    Bohat umdah
    Jazak Allah

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •