سام سنگ نے اپنا پہلا 5جی سمارٹ فون متعارف کروا دیا
(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے اپنا پہلا 5جی سمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ فون کمپنی کی ایس 10سیریز میں ایک نیا اضافہ ہے، جسے ’ایس 10فائیو جی‘کا نام دیا گیا ہے۔ یہ فون آئندہ ماہ کے آغاز میں مارکیٹ میں دستیا ب ہو گا۔
یہ ماڈل 2.73گیگا ہرٹز اوکٹا کور ایکسینوس(Ghz octa-core Exynos) 9820پروسیسر لگایا گیا ہے۔ اس کی انٹرنل سٹوریج 256جی بی اور ریم (RAM)8جی بی ہے۔ اس میں ایس 10پلس کے برعکس بیک پر چار کیمرے دیئے جا رہے ہیں۔ ان میں سے ایک 12میگاپکسل وائیڈ اینگل، دوسرا 12میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینز اور تیسرا سپروائیڈ اینگل16میگاپکسل شوٹر ہے۔ چوتھا کیمرا ٹائم آف فلائٹ تھری ڈی ڈیپتھ کیمرا ہے جو ڈیپتھ انفارمیشن اکٹھی کرنے کا کام کرے گا اور پورٹریٹ یا لائیو فوکس فوٹوز کو بہتر بنائے گا۔اس کے فرنٹ پر 10میگاپکسل سیلفی کیمرا لگایا گیا ہے۔
ایس 10فائیو جی میں باقی ماڈلز کی نسبت بڑی 4500mAhطاقت کی حامل بیٹری مہیا کی جا رہی ہے۔کمپنی کی طرف سے تاحال اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کی قیمت 91ہزار بھارتی روپے (تقریباً1لاکھ 84ہزار پاکستانی روپے) کے لگ بھگ ہو گی۔