ہواوے نے نیا پی 30 سیریز سمارٹ فون لانچ کر دیا
ہواوے کمپنی کی جانب سے پی 30 سیریز کے سمارٹ فون کو پیرس میں منعقدہ پروقار تقریب میں باقاعدہ لانچ کر دیا گیا۔
زندگی کے رنگوں سے بھرپور تصاویر کے شوقین صارفین کیلئے "ہوا وے" نے انقلابی "پی 30 سیریز" سمارٹ فون لانچ کردیا ہے، الڑا وائیڈ ایمیج، سپر سپیکٹرم سینسر، پی 30 سیریز کے موبائل فونز سے کھچنے والی تصویر ہر قسم کی روشنی میں برائیٹر ایمیج دیتی ہے۔
سمارٹ فون کی نمائشی تقریب میں ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کے منتظم اعلی رچرڈ یو کا کہنا تھا کہ جدید ہوا واے پی 30 سیریز دہائیوں سے ڈیجیٹل کیمرہ ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیشرفت میں ایک بڑی کامیابی ہے۔