Results 1 to 2 of 2

Thread: ــــــــ کی گود میں بلی دیکھ کر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel ــــــــ کی گود میں بلی دیکھ کر


    ــــــــ کی گود میں بلی دیکھ کر


    تجھ کو دزدیدہ نگاہی یہ سکھا دی کس نے
    رمز آغاز Ù…Ø+بت Ú©ÛŒ بتا دی کس Ù†Û’
    ہر ادا سے تیری پیدا ہے Ù…Ø+بت کیسی
    نیلی آنکھوں سے ٹپکتی ہے ذکاوت کیسی
    دیکھتی ہے کبھی ان کو، کبھی شرماتی ہے
    کبھی اٹھتی ہے ، کبھی لیٹ کے سو جاتی ہے
    آنکھ تیری صفت آئنہ Ø+یران ہے کیا
    نور آگاہی سے روشن تری پہچان ہے کیا
    مارتی ہے انھیں پونہچوں سے، عجب ناز ہے یہ
    چھیڑ ہے ، غصہ ہے یا پیار کا انداز ہے یہ؟
    شوخ تو ہوگی تو گودی سے اتاریں گے تجھے
    گر گیا پھول جو سینے کا تو ماریں گے تجھے
    کیا تجسس ہے تجھے ، کس کی تمنائی ہے
    آہ! کیا تو بھی اسی چیز کی سودائی ہے
    خاص انسان سے Ú©Ú†Ú¾ Ø+سن کا اØ+ساس نہیں
    صورت دل ہے یہ ہر چیز کے باطن میں مکیں
    شیشۂ دہر میں مانند مۓ ناب ہے عشق
    روØ+ خورشید ہے، خون رگ مہتاب ہے عشق
    دل ہر ذرہ میں پوشیدہ کسک ہے اس کی
    نور یہ وہ ہے کہ ہر شے میں جھلک ہے اس کی
    کہیں سامان مسرت، کہیں ساز غم ہے
    کہیں گوہر ہے ، کہیں اشک ، کہیں شبنم ہے



    2gvsho3 - ــــــــ کی گود میں بلی دیکھ کر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ــــــــ کی گود میں بلی دیکھ کر

    2gvsho3 - ــــــــ کی گود میں بلی دیکھ کر

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •