میامی اوپن:جان آئزنر نے فیصلہ کن معرکے میں قدم رکھ دیا
کینیڈا کے فیلکس آگر الیا کو شکست،ویمنز سنگلز میں ایشلے بارٹی فائنل میں داخل
کی بسکین(سپورٹس ڈیسک)میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلزکے پہلے سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد امریکہ کے جان آئزنر نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔نمبر سات سیڈ کھلاڑی نے کینیڈا کے فیلکس آگر الیاسیمے کو سخت مقابلے کے بعد سات،چھ کے یکساں سکور سے مات دے کر ٹرافی سے اپنا فاصلہ کم کرلیا۔دوسراسیمی فائنل آج سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اورکینیڈا کے ڈینس شاپووالوف کے درمیان کھیلا جائیگا۔اسی ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز سیمی فائنل مرحلے میںآسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ کو چھ،تین کے یکساں سکور سے ہرایا۔ انہیں ٹرافی پر قبضے کیلئے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کا سامنا کرنا ہوگا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو ٹھکانے لگا دیا تھا۔