باسکٹ بال میچ کے دوران بچوں کا گھٹنوں کے بل دوڑنے کا مقابلہ
1411332 29763887 - باسکٹ بال میچ کے دوران بچوں کا گھٹنوں کے بل دوڑنے کا مقابلہ

نیویارک (نیٹ نیوز)امریکہ میں باسکٹ بال میچ کے دوران کورٹ میں ننھے منے بچوں کا گھٹنوں کے بَل دوڑنے کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں نیشنل لیول کے باسکٹ بال میچ میں وقفے کے دوران ننھے منے بچوں کا گھٹنوں کے بَل دوڑنے کا منفرد مقابلہ ہوا،ریس میں تیزی سے گھٹنوں کے بَل دوڑتے ہوئے بچوں نے اپنی معصوم حرکتوں سے لوگوں کو متوجہ کیا جبکہ والدین اپنے بچوں کو ریسنگ ٹریک پر انکے پسندیدہ کھلو نے اورچاکلیٹس دکھا کر تیز رفتارسے دوڑنے پر اکساتے رہے ۔