شیریں مزاری نے مہوش پر تنقیدکرنیوالوں کو بیمارقراردیدیا
مہوش حیات کو یہ اعزاز بطور اداکارہ ان کی شاندار کارکردگی پردیا گیا ہے :وفاقی
کراچی(شوبز ڈیسک) وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اداکارہ مہوش حیات کے حق میں ٹویٹ کرتے ہوئے ان پرتنقید کرنے والوں کو بیمار اور خراب ذہنیت کے افراد قرار دے دیا۔ شیریں مزاری نے اپنے پیغا م میں لکھا کہ مجھے یہ جان کر شدید کوفت ہوئی کہ کچھ لوگوں نے مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے پر ناصرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ان کی کردارکشی بھی کی۔ مہوش حیات کو یہ اعزاز بطور اداکارہ ان کی شاندار کارکردگی پردیا گیا ہے لیکن کچھ مایوس افراد نے انہیں یہ اعزاز ملنے پر ان کے کردار پر حملہ کیا، کچھ بیمار اور خراب ذہنیت کے لوگ خواتین کو نشانہ بناتے ہیں۔