Results 1 to 3 of 3

Thread: مہنگائی کا نیا طوفان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر دیا گی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic مہنگائی کا نیا طوفان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر دیا گی

    مہنگائی کا نیا طوفان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر دیا گی
    484826 30659780 - مہنگائی کا نیا طوفان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر دیا گی
    حکومت نے عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مٹی اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔


    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی جس میں پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے، ہائی سپیڈ ‏ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لٹر، ‏مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے فی لٹر اور ‏لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز کی گئی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

    پیٹرول کی نئی قیمت 98 روپے 89 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 117 روپے 43 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 89 روپے 31 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے، اس وقت سے اب تک گزشتہ سات ماہ میں تیسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    ۔31 اکتوبر 2018ء کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے تک اضافے کا اعلان کیا تھا۔ سال نو کے آغاز میں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    اس کے بعد وفاقی حکومت نے 28 فروری کو جاری نوٹی فکیشن میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے اضافہ کیا تھا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 111 روپے 43 پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 77 روپے 53 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔



    2gvsho3 - مہنگائی کا نیا طوفان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر دیا گی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: مہنگائی کا نیا طوفان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر دی

    2gvsho3 - مہنگائی کا نیا طوفان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر دیا گی

  3. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Rep Power
    9

    Default Re: مہنگائی کا نیا طوفان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر دی

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    umdah info
    tfs

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •