تکلیف کا احساس نہ ہونے کے مرض میں مبتلا سکاٹش خاتون
دنیا میں اب تک صرف 2مریض ایسے ملے ہیں جنہیں کسی تکلیف کا احساس نہیں ہوتا
ایڈن برگ(نیٹ نیوز) بلکہ جینیاتی کیفیت کی وجہ سے وہ ہرطرح کے ڈپریشن، ذہنی تناؤ اور بے چینی سے محفوظ ہیں، ان میں سکاٹ لینڈ کی 71 سالہ خاتون جو کیمرون بھی شامل ہیں۔حیرت انگیز طور پر انہیں 65 سال کی عمر میں اپنی اس خاصیت کا ادراک اس وقت ہوا جب ڈاکٹرز نے ان کے ہاتھ کا طویل آپریشن کیا اور اس کے بعد انہیں درد کم کرنے کی دوا نہیں دی اور انہیں خبردار کیا کہ آپریشن کے کئی روز تک انہیں شدید تکلیف ہوگی لیکن وہ اس درد سے بے نیاز رہیں۔