سٹیج اداکارہ مہک نو ر کے دل میں پائلٹ بننے کی خواہش موجود
اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ بچپن میں آسمان پر جہا ز کو اڑتا دیکھ کر پائلٹ بننے کی خواہش دل میں مچلتی تھی
لاہور (این این آئی) اور میں سوچتی تھی کہ یہ جہاز کس طرح اتنی بلندی پر چلا جاتا ہے مگر پائلٹ بننے کی خواہش دل میں رہ گئی اور میں شوبز کی دنیا میں آگئی ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج شوبز کی دنیا میں کام کررہی ہوں مگر میری دعائیں ہر لمحے اپنی پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ہوتی ہیں ، جب بھی دشمن ملک کی طرف سے کوئی آفت آئی تو میں اپنے فوجی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ عملی طور پر جنگ میں شریک ہوں گی ۔