شبنم مجید نے اپنی زندگی بچوں کو موسیقی سکھانے کیلئے وقف کر دی
معروف گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی بچوں کو موسیقی سکھانے کیلئے وقف کر دی ہے ،
لاہور ( این این آئی) جب تک دم میں دم ہے بچوں کو موسیقی کی تربیت دیتی رہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی ہماری ثقافت کا ایک حصہ ہے اور میں نے بھی نامور اساتذہ کی خدمت کر کے یہ فن سیکھا ہے ، جو کچھ مجھے آتا ہے وہ میں آگے نئی نسل کو منتقل کرنا چاہتی ہوں اس کیلئے میں نے اقبال ٹاؤن میں اکیڈمی بھی بنائی ہے جہاں بچوں کو موسیقی کی تربیت دے رہی ہوں اور جب تک میرے دم میں دم ہے میں اس مشن کو جاری رکھوں گی ۔