نرگس فخری نے بالی وڈ کو نفسیاتی مریضوں کی آماجگاہ قرار دیدیا
بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں ہے جو دن رات سازشیں کرتے رہتے ہیں۔
اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ میں خود کو بڑا ظاہر کرنے اور چیزوں میں چالاکی سے ردوبدل کرنے والے ذہنی مریض کافی تعداد میں ہیں۔ یہاں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے ذہنوں میں سازشیں بنانے کی سوچ راسخ ہو چکی ہے لیکن ایسے لوگوں سے بھی مجھے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔
نرگس نے کہا کہ سازشی عناصر کبھی کامیاب نہیں ہوتے، اگر کوئی اپنی کارکردگی اور ٹیلنٹ کی بنا پر آگے آتا ہے تو یہ سازشی لوگ اس کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔