ارمیلا ماتونڈکر کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خبریں
نامور بھارتی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شامل ہونے کے 24 گھنٹے بعد ہی سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ ارمیلا دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ارمیلا کی جانب سے مذہب تبدیلی کے بعد نئے نام کی اطلاعات بھی گردش کرنے لگیں کہ ارمیلا ماتونڈکر نے مریم اختر میر نام رکھ لیا ہے جبکہ ایک بھارتی ویب سائٹ نے اسے افواہ قرار دیا ہے۔
ارمیلا نے 2016 میں کشمیری بزنس مین اور ماڈل محسن اختر میر سے شادی کی تھی۔ ان کے شوہر کا بھی کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل اس طرح کے گیم کھیلنا بہت عام بات ہو گئی ہے، اس میں کوئی سچائی نہیں۔ کانگریس نے ان افواہوں کا ذمہ دار بھارتیہ جنتا پارٹی کو قرار دیا ہے۔