اُڑنے والے ہاتھی کے شائقین مداح، فلم "ڈمبو" باکس آفس پر چھا گئی
سرکس کے اڑنے والے ہاتھی نے شائقین کو اپنا مداح بنا لیا، فلم "ڈمبو" چار کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر چھا گئی۔
ہالی وڈ کی اینیمیٹڈ فلم ڈمبو نے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ فلم نے ریلیز کے پہلے تین روز میں چار کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا۔
ہالی وڈ کی ہارر مووی US تین کروڑ چھتیس لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر ہے۔ خاتون سپر ہیرو پر بنی فلم "کیپٹن مارول" نے دو کروڑ پانچ لاکھ ڈالر کمائے۔