Results 1 to 2 of 2

Thread: تاریخ میں پہلی بار فیشن میگزین کے سر ورق پر باحجاب ماڈلز

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    glass تاریخ میں پہلی بار فیشن میگزین کے سر ورق پر باحجاب ماڈلز

    تاریخ میں پہلی بار فیشن میگزین کے سر ورق پر باحجاب ماڈلز
    485061 77797514 - تاریخ میں پہلی بار فیشن میگزین کے سر ورق پر باحجاب ماڈلز

    گزشتہ ماہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے سے قبل عالمی سطح پر حجاب کے خلاف تحریک دکھائی دیتی تھی، حجاب پہننے کے معاملے پر جہاں یورپ و امریکی ممالک میں بحث جاری ہے، وہیں اب معروف فیشن میگزین ‘ووگ‘ نے اپنے سرورق پر پہلی بار باحجاب ماڈلز کو جگہ دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق فیشن میگزین ‘ووگ’ عربیہ نے اپریل کے شمارے میں پہلی بار سر ورق پر تین باحجاب سیاہ فام ماڈلز کی تصویر دی، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی عالمی فیشن میگزین کے سرورق پر بیک وقت تین باحجاب ماڈلز کی تصویر دی گئی۔ اس سے قبل ووگ عربیہ میں باحجاب ماڈلز کو سرورق کی زینت بنایا جا چکا ہے تاہم اس وقت صرف ایک ہی ماڈل کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔

    فیشن میگزین کی زینت بننے والی تینوں ماڈلز افریقی نژاد ہیں۔ 21 سالہ حلیمہ آدن صومالی نژاد امریکی ماڈل ہیں اور وہ امریکا کی ریاست مینیوسوٹا کا مقابلہ حسن بھی جیت چکی ہیں۔ دوسری ماڈل 22 سالہ آمنہ آدن ہیں جن کا تعلق ڈنمارک سے ہے اور وہ پہلی پروفیشنل باحجاب ماڈل کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔ تیسری ماڈل 23 سالہ اکرام عابدہ عمر ہیں جن کا تعلق برطانیہ سے ہے اور وہ بھی مختلف فیشن ویکس میں حجاب پہن کر شرکت کر چکی ہیں۔
    2gvsho3 - تاریخ میں پہلی بار فیشن میگزین کے سر ورق پر باحجاب ماڈلز

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: تاریخ میں پہلی بار فیشن میگزین کے سر ورق پر باحجاب ماڈلز

    2gvsho3 - تاریخ میں پہلی بار فیشن میگزین کے سر ورق پر باحجاب ماڈلز

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •