پی سی بی آسٹریلیا کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سیریز سے گریزاں
پی سی بی رواں برس نومبر اور دسمبر میں آسٹریلین سرزمین پردو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز سے گریزاں ہے ۔
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایڈیلیڈ اور برسبین میں شیڈول ٹیسٹ میچز کو تاحال حتمی شکل اس وجہ سے نہیں دی جا سکی کہ پی سی بی حکام اس سیریز میں دلچسپی نہیں رکھتے جن کا مؤقف ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تمام ممالک کو یکساں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور وہ ناتجربہ کاری کے باعث ٹیسٹ میچز کو گنوانا نہیں چاہتے کیونکہ پاکستانی ٹیم کے مقابلے میں کینگروز کو اس طرز کے میچوں کا زیادہ تجربہ ہے ۔