Results 1 to 2 of 2

Thread: عمر میں طوالت کا انوکھا سبب!

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel عمر میں طوالت کا انوکھا سبب!

    عمر میں طوالت کا انوکھا سبب!
    23155 38191970 - عمر میں طوالت کا انوکھا سبب!
    ڈاکٹر ملیسا برکلے
    کہا جاتا ہے کہ بیوی خوش تو زندگی خوش۔ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ بات درست ہے۔ رٹجرز(Rutgers ) یونیورسٹی کے محققین کو معلوم ہوا ہے کہ جب بیوی خود یہ کہتی ہے کہ اس کی خانگی زندگی خوشگوار ہے تو شوہر کی زندگی زیادہ مطمئن رہتی ہے۔ لیکن اس بات کو ایک قدم آگے لے کر جاتے ہوئے ایک سوال کرتے ہیں۔کیا خوش شریکِ حیات (شوہر یا بیوی) سے نہ صرف زندگی خوشگوار ہوتی ہے بلکہ عمر بھی طویل ہوتی ہے؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب نیدرلینڈز کی ایک محقق نے تلاش کیا ہے۔ اس تحقیق میں سماجی نفسیات کی ماہر اولگا سٹاورووانے نیدرلینڈز میں 50 یا اس سے زیادہ عمر کے چار ہزار شادی شدہ جوڑوں کو بڑی احتیاط سے چنا۔ ان جوڑوں کا آٹھ برس تک نفسیاتی و جسمانی جائزہ لیا گیا۔ بدقسمتی سے آٹھ برسوں میں چند ضعیف شرکا کا انتقال بھی ہو گیا۔ ان اموات کو بھی جائزے کا حصہ بنایا گیا۔ انتہائی اہم نتیجہ یہ تھا: شریکِ حیات کا اطمینان زندگی بڑھا دیتا ہے۔ سادہ الفاظ میں جن افراد کے شریکِ حیات خوش ہوتے ہیں (یعنی وہ پورے اعتماد کے ساتھ کہتے ہیں کہ میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں)، ان کی زندگی غیر مطمئن یا ناخوش شریک حیات کی نسبت طویل ہوتی ہے۔ تحقیق میں دیکھا گیا کہ اس نتیجے کا اطلاق صنف، نسل، تعلیمی سطح، آمدن وغیرہ کی تفریق سے بالا ہوتا ہے۔ پس جس طرح اچھی خوراک، مناسب وزن اور باقاعدہ ورزش بے وقت موت سے بچانے میں معاون ہوتی ہے، اسی طرح خوش شریک حیات بھی۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ شریک حیات کی خوشی اور اطمینان سے عمر کیوں بڑھ جاتی ہے؟ اس بارے میں بہت سی وضاحتیں پیش جا سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر مطمئن اور خوش شریک حیات دوسرے کا زیادہ خیال رکھتا ہے، بالخصوص بیماری کی حالت میں۔ اسی طرح لڑائی جھگڑا کم ہوتے ہیں جس سے ذہنی دباؤ کی سطح کم رہتی ہے۔ تیسرا ممکنہ سبب، جس کا تجزیہ مذکورہ تحقیق میں بھی کیا گیا ہے، وہ یہ ہے کہ ایسے شریک حیات زیادہ متحرک ہوتے ہیں جس سے دوسرا بھی اثر لیتا ہے۔ لہٰذا اپنے شریک حیات کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے ذہن میں یہ بات رکھیں کہ اس کا فائدہ آپ کو بھی ہو گا۔ ٭…٭…٭

    2gvsho3 - عمر میں طوالت کا انوکھا سبب!

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: عمر میں طوالت کا انوکھا سبب!

    2gvsho3 - عمر میں طوالت کا انوکھا سبب!

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •