سفارش ایک حدتک کام آتی ہے اس سے زندگی بسرنہیں ہوتی :سحر شاہ
میرا مزاج سٹیج کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتا، ویسے سٹیج ڈراموں کی کئی آفرز آچکی ہیں۔
کراچی (سٹاف رپورٹر) ٹی وی کی اداکارہ اور ماڈل سحر شاہ کا کہنا ہے کہ فلم، ٹی وی اور سٹیج پر محنت اور لگن ہی کے ذریعے کامیابی کا سفر جاری رکھا جاسکتا ہے ۔ سفارش ایک حد تک ہی کام آسکتی ہے ، اس کی بنیاد پر زندگی بسر نہیں کی جاسکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سحر شاہ نے کہا کہ اب تک ٹی وی ڈراموں اور ماڈلنگ میں طبع آزمائی کرچکی ہوں۔ فلموں میں کام کرنے کا شوق ہے ۔