اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی، 5 انڈین فوجی ہلاک
پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بھرپور جوابی کاررروائی میں پانچ انڈین فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے خاتون اور 4 بچوں سمیت 6 شہری زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں شبنم، کاشان، نشا، آصفہ، شاہد حسین اور فیضان شامل ہیں۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پاک فوج کا شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی چوکیوں پر جوابی وار اور بھرپور کارروائی کی جس سے 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔