تسکین کی واپسی فٹنس سے مشروط
بنگلہ دیشی فاسٹ بالر تسکین احمد کی ڈھاکا پریمیئر لیگ کے سپر لیگ مرحلے میں شرکت فٹنس سے مشروط ہوگئی۔
میر پور (اسپورٹس ڈیسک) انہوں نے ٹخنے کی انجری سے صحت یابی کے بعد پہلی مرتبہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت میں بہتری پر دو ماہ کے وقفے سے بالنگ کی جبکہ فزیو اور دیگر آفیشلز کے ساتھ بحالی صحت پر مزید کام کیا جا رہا ہے ۔