Results 1 to 2 of 2

Thread: آپ اپنا غبار تھے ہم تو

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 آپ اپنا غبار تھے ہم تو


    آپ اپنا غبار تھے ہم تو
    یاد تھے یادگار تھے ہم تو

    پردگی! ہم سے کیوں رکھا پردہ
    تیرے ہی پردہ دار تھے ہم تو

    وقت کی دھوپ میں تمہارے لیے
    شجرِ سایہ دار تھے ہم تو

    اُڑتے جاتے ہیں دھُول کے مانند
    آندھیوں پر سوار تھے ہم تو

    ہم نے کیوں خود پہ اعتبار کیا
    سخت بے اعتبار تھے ہم تو

    شرم ہے اپنی بار باری کی
    بے سبب بار بار تھے ہم تو

    کیوں ہمیں کر دیا گیا مجبور
    خود ہی بے اختیار تھے ہم تو


    2gvsho3 - آپ اپنا غبار تھے ہم تو

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: آپ اپنا غبار تھے ہم تو

    2gvsho3 - آپ اپنا غبار تھے ہم تو

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •