Results 1 to 2 of 2

Thread: دل کو دیوار کریں، صبر سے وحشت کریں ہم

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 دل کو دیوار کریں، صبر سے وحشت کریں ہم

    دل کو دیوار کریں، صبر سے وحشت کریں ہم
    خاک ہو جائیں جو رسوائی کو شہرت کریں ہم

    اک قیامت کہ تلی بیٹھی ہے پامالی پر
    یہ گزر لے تو بیان ِ قد و قامت کریں ہم

    حرف تردید سے پڑ سکتے ہیں سو طرح کے پیچ
    ایسے سادہ بھی نہیں ہیں کہ وضاحت کریں ہم

    دل کے ہمراہ گزارے گئے سب عمر کے دن
    شام آئی ہے تو کیا ترک ِ محبت کریں ہم

    اک ہماری بھی امانت ہے تہ خاک یہاں
    کیسے ممکن ہے اس شہر سے ہجرت کریں ہم

    دن نکلنے کو ہے چہروں پہ سجا لیں دنیا
    صبح سے پہلے ہر اک خواب کو رخصت کریں

    شوق ِ آرائش گل کا یہ صلہ ہے کہ صبا
    کہتی پھرتی ہے کہ اب اور نہ زحمت کریں ہم

    عمر بھی دل میں سجائے پھرے اوروں کی شبیہ
    کبھی ایسا ہو کہ اپنی بھی زیارت کریں ہم
    ٭٭٭



    2gvsho3 - دل کو دیوار کریں، صبر سے وحشت کریں ہم

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: دل کو دیوار کریں، صبر سے وحشت کریں ہم

    2gvsho3 - دل کو دیوار کریں، صبر سے وحشت کریں ہم

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •