Results 1 to 2 of 2

Thread: تم نے سچ بولنے کی جرات کی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 تم نے سچ بولنے کی جرات کی


    تم نے سچ بولنے کی جرات کی
    یہ بھی توہین ہے عدالت کی

    منزلیں راستوں کی دھول ہوئیں
    پوچھتے کیا ہو تم مسافت کی

    اپنا زادِ سفر بھی چھوڑ گئے
    جانے والوں نے کتنی عجلت کی

    میں جہاں قتل ہو رہا ہوں وہاں
    میرے اجداد Ù†Û’ Ø+کومت Ú©ÛŒ

    پہلے مجھ سے جدا ہوا اور پھر
    عکس نے آئینے سے ہجرت کی

    میری آنکھوں پہ اس نے ہاتھ رکھا
    اور اک خواب کی مہورت کی

    اتنا مشکل نہیں تجھے پانا
    اک گھڑی چاہئے ہے فرصت کی

    ہم نے تو خود سے انتقام لیا
    تم Ù†Û’ کیا سوچ کر Ù…Ø+بت Ú©ÛŒ

    کون کس کے لیے تباہ ہوا
    کیا ضرورت ہے اس وضاØ+ت Ú©ÛŒ

    عشق جس سے نہ ہو سکا ، اس نے
    شاعری میں عجب سیاست کی

    یاد آئی تو ہوئی شناخت مگر
    انتہا ہو گئی ہے غفلت کی

    ہم وہاں پہلے رہ چکے ہیں سلیم
    تم نے جس دل میں اب سکونت کی
    Ù+Ù+Ù+



    2gvsho3 - تم نے سچ بولنے کی جرات کی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: تم نے سچ بولنے کی جرات کی

    2gvsho3 - تم نے سچ بولنے کی جرات کی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •