Results 1 to 3 of 3

Thread: ورلڈ کپ:پاکستان بھی محمد حفیظ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic ورلڈ کپ:پاکستان بھی محمد حفیظ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل

    ورلڈ کپ:پاکستان بھی محمد حفیظ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل
    1415116 22098906 - ورلڈ کپ:پاکستان بھی محمد حفیظ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل

    سنگل لیگ فارمیٹ گرین شرٹس کیلئے انتہائی معاون ثابت ہو سکتا ہے ،قومی آل راؤنڈر

    کراچی(اسپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ 2019ء میں کامیابی کیلئے پاکستان بھی قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے جن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے علاوہ بھارت اور انگلینڈ بھی اس مرتبہ عالمی کپ میں ٹائٹل فتح کیلئے فیورٹ ہیں لیکن سنگل لیگ فارمیٹ گرین شرٹس کیلئے انتہائی معاون ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ روایت رہی ہے کہ گلوبل ایونٹس میں پاکستانی ٹیم کسی حد تک تاخیر سے اپنی کارکردگی دکھاتی ہے ۔ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پرامید ’’پروفیسر‘‘نے نیوزی لینڈ،جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کیخلاف حالیہ ون ڈے ناکامیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ انگلینڈ میں ہونے والے میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کی شاندار کامیابی کو دہرا سکتی ہے ۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اگر تنقیدی نگاہ بھی ڈالی جائے تو ان کے خیال میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کی تین سرفہرست فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے حالانکہ انگلش ٹیم ہمیشہ ہی اپنے کھیل کے انداز اور ہوم کنڈیشنز میں بہترین سمجھی جاتی ہے جبکہ بھارت نے بھی ون ڈے کرکٹ میں بہترین ٹیم کی تعمیر کرلی ہے جس کی لائن اپ میں چند اچھے اسپن بالرز بھی موجود ہیں۔ان کا اصرار ہے کہ اس بار ورلڈ کپ کیلئے وضع کردہ سنگل لیگ کا فارمیٹ بھی پاکستانی ٹیم کیلئے مددگار ثابت ہوگا جو قدرے تاخیر سے اپنے کھیل کے عروج پر آتی ہے اور یوں بھی گروپ سسٹم میں ٹیموں کے پاس سنبھلنے کیلئے دوسرا چانس نہیں ہوتا جیسے کہ دو ہزار سات میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلے راؤنڈ کے بعد ہی ایونٹ سے باہر ہو گئی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ایک یونٹ کی حیثیت سے کافی عرصے سے ساتھ کھیل رہے ہیں جس کے سبب انہیں بہترین نتائج کی توقع ہے کیونکہ کامبی نیشن اچھا بن چکا ہے اور گرین شرٹس کے پاس اسپن اور فاسٹ بالنگ میں ورائٹی موجود ہے ۔محمد حفیظ نے دو ہزار نو میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور دو ہزار سترہ میں چیمپئنز ٹرافی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کو انگلینڈ میں بھرپور حمایت حاصل ہوتی ہے جس سے پلیئرز کو اچھی کارکردگی کا حوصلہ ملتا ہے۔
    2gvsho3 - ورلڈ کپ:پاکستان بھی محمد حفیظ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ورلڈ کپ:پاکستان بھی محمد حفیظ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل

    2gvsho3 - ورلڈ کپ:پاکستان بھی محمد حفیظ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل

  3. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Rep Power
    9

    Default Re: ورلڈ کپ:پاکستان بھی محمد حفیظ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    umdah info
    tfs

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •