انگلینڈ کا گرم موسم برصغیر کی ٹیموں کیلئے معاون:کیون پیٹرسن
ورلڈکپ میں وکٹوں کی سطح سبز ہوئی تو پھر انگلینڈ کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے :بلے باز
لندن(سپورٹس ڈیسک)سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا تو رواں سال ورلڈ کپ میں برصغیر کی ٹیموں کیلئے معاون ثابت ہوگا البتہ وکٹوں کی سطح سبز ہوئی تو پھر انگلینڈ کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے ۔کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیزن میں بھی موسم کافی گرم اور خشک تھا اور اگر اس سال بھی ایسا ہی موسم ہوا تو پھر برصغیر کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کریں گی جن کے پاس موثر سپن باؤلرز بھی موجود ہیں۔ اگر گیند اسی انداز سے سوئنگ ہوئی جیسے کہ ویسٹ انڈیز کے حالیہ دورے میں دیکھنے کو ملی تو پھر انگلش ٹیم کے بیٹسمینوں کیلئے شدید مشکلات بھی کھڑی ہو سکتی ہیں۔