بانی متحدہ کی نفرت انگیز تقریر کی تحقیقات،برطانوی پولیس کی پاکستان آمد
بانی قائد متحدہ کی نفرت انگیز تقریر کے معاملے کی تحقیقات کے لئے برطانوی پولیس کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
برطانوی پولیس ٹیم کے آنے کا مقصد بانی قائد کی نفرت انگیر تقریر کے عینی شاہدین اور گواہان کا انٹرویو کرنا ہے۔ ان گواہوں میں چھ افراد شامل ہے جن کا تعلق سندھ پولیس سے ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹرویوز کی بنیاد پر تعین کیا جائے گا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کی 22 اگست 2016ء کی تقریر نفرت انگیز تھی۔ برطانوں پولیس وزارت داخلہ کی درخواست پر پاکستان پہنچی ہے۔ایف ائی اے نے گواہوں کی دستیابی کو یقینی بننے کے لئے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا تھا۔ برطانوی پولیس نے متحدہ بانی کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی ار اور ویڈیو ریکارڈنگ کے ثبوت بھی مانگے ہیں۔