جرمن فٹبال لیگ: بورشیا ڈورٹمنڈ کو شکست، بائرن میونخ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ
جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ نے بورشیا ڈورٹمنڈ کو پانچ صفر سے ہرا کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ لیپزگ کلب نے لیورکوزن کوچار دو سے شکست دی۔
جرمن فٹبال لیگ میں میزبان بائرن میونخ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بورشیا ڈورٹمنڈ کو پانچ صفر سے ہرا دیا۔ اس جیت نے بائرن میونخ کو ٹاپ پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔
دوسری جانب لیپزگ کے ہاتھوں لیورکوزن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہاف ٹائم پر لیورکوزن کو دو ایک کی سبقت تھی لیکن لیپزگ نے دوسرے ہاف میں تین گول داغ کر میچ چار دو سے جیت لیا۔