ثانیہ مرزا نے اولمپکس گیمزمیں شرکت کی خواہش ظاہر کر دی
ٹینس کورٹس میں واپسی کیلئے کام شروع کردیا ،وزن کو بتدریج کم کررہی ہوں :ثانیہ
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے 2020میں ٹوکیو ہونے والے اولمپکس گیمزمیں شرکت کی خواہش ظاہر کر دی۔ ایک انٹرویو میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں نے ٹینس کورٹس میں واپسی کیلئے کام شروع کردیا ہے ، میں ٹوکیو اولمپکس 2020 میں شرکت کو حقیقی مقصد خیال کرتی ہوں تاہم اس حوالے سے خود کو زیادہ دباؤ کا شکار نہیں کرنا چاہتی، میں اپنے وزن کو بتدریج کم کررہی ہوں۔انہوں نے کہاکہ میرا کیریئر کتنا لمبا ہوگا یہ تو پتا نہیں تاہم جب تک فٹ ہوں کھیلوں گی ۔