ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے 18رکنی کھلاڑیوں ابتدائی فہرست تیار
لاہور
ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ کیلئے 18 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی، سکواڈ کا انتخاب کرنے کیلئے سلیکٹرز کی میٹنگ ہفتہ کو ہوگی۔ ورلڈ کپ سکواڈ کیلئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت بھی طلب کی جائے گی، اسکواڈ میں اوپننگ اور پیس بیٹری سمیت ایک دو، پوزیشن کیلئے چند پلیئرز دوڑ میں شامل ہیں۔
مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ون ڈے کپ کے ٹاپ پرفارمرز کو زیر غور لانے کے اعلان کا بھرم قائم رکھنے کیلئےایک، دو مزید کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کیلیے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مدعو کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ قبل ازیں 23 ممکنہ کرکٹرز کا اعلان کیا گیا ہے۔