کشمیری فِرنی
اجزاء:دودھ ایک لیٹر،مکھن پچاس گرام،سوجی 1/2کپ،پسے چاول ایک کھانے کا چمچ، الائچی 1/2 چائے کا چمچ،چینی 1-1/2کپ،مکس ڈرائی فروٹ1/2کپ،کھویا ایک کپ ترکیب:مکھن میں سوجی اور مکس ڈرائی فروٹ فرائی کر لیں۔اب اس میں دودھ شامل کر کے دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔اس دوران پسے چاول بھی ڈال دیں۔جب آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو الائچی اور چینی ملا کر پکنے دیں۔فِرنی گاڑھی ہو جائے تو چولہا بند کر کے چورا کیا ہوا کھویا شامل کر دیں۔
its amazing really appreciated keep posting like these thanks