بھنا کباب مصالحہ
اجزاء: بیف قیمہ1/2کلو،پیاز ایک عدد، ہری مرچ دو عدد،انڈا ایک عدد،گول لال مرچ دس عدد، زیرہ ایک کھانے کا چمچ،ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ،سونف ایک کھانے کا چمچ، الائچی دو عدد،نمک ایک چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ،تیل تلنے کے لیے حسبِ ضرورت ترکیب:توے پر ثابت دھنیا،سونف،زیرہ،گول لال مرچ اور الائچی بھون کر پیس لیں۔چوپر میں بیف،قیمہ،ہری مرچ،پسا گرم مصالحہ ،بھنا مصالحہ،نمک اور پیاز،ڈال کر باریک پیسیں۔اس کے بعد انڈا مکس کر کے ٹکیاں بنائیں ا ور فرائی کر لیں۔آخر میں چاٹ مصالحہ چھڑک کر گرم گرم سرو کریں۔