دس دن کے اندر ملک میں نوکریوں کی بارش، فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے میں پاکستان کے اندر نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے بڑا دعویٰ کیا اور کہا کہ اب ملک میں نوکریاں زیادہ ہوجائیں گی اور بندے کم پڑ جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چند ہفتوں میں اسٹاک مارکیٹ، پراپرٹی سکیٹر اور صنعتی شعبے سب اچھے ہونے والے ہیں، حالات اتنے اچھے ہو جائیں گے کہ پان والے ا ور ٹھیلے والے بھی آکر کہیں کہ آئو ہم سے ٹیکس لے لو،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسا نہ ہو سکا تو میری تکہ بوٹی کردی جائے۔