Results 1 to 2 of 2

Thread: وزیراعلیٰ کا نوٹس، بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic وزیراعلیٰ کا نوٹس، بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

    وزیراعلیٰ کا نوٹس، بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج
    486435 16060359 - وزیراعلیٰ کا نوٹس، بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سخت نوٹس لینے کے بعد بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ موٹروے پر بس ہوسٹس سے بدتمیزی واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر سردار عثمان بزدار نے سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی تھی۔

    موٹروے پر بس ہوسٹس سے بدتمیزی کے واقعہ کی FIR pic.twitter.com/XgFUqWarrP
    — Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 10, 2019

    ترجمان نے کہا ہے کہ موٹروے پر بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنے والے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے، اس شخص کا نام ندیم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ندیم نامی شخص پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ندیم نے اپنی غلط شناحت کروائی اور بس ہوسٹس سے بدتمیزی کی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سفر کے دوران خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے والے شخص نے بس ہوسٹس سے بدتمیزی اور ہراساں کرتے ہوئے بس سے نیچے پھینکنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ مسافروں نے معاملے کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا تھا۔
    مبینہ ایف آئی اے افسر نے سفر کے دوران بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا کہ "میں تمہیں اٹھا کر لے جاؤں گا"، اتنے پر بھی تسلی نہ ہوئی تو مزید کہا کہ "بس سے اٹھا کر نیچے پھینک دوں گا"۔ اس صورتحال کو مسافروں نے موقع پا کر کیمروں میں محفوظ کر لیا۔ مجبوری کی حالت میں ملازمت کرنے والی بس ہوسٹس مبینہ ایف آئی اے افسر کو تو کچھ نہ کہہ سکی لیکن اپنی بے بسی پر روتی رہی۔
    2gvsho3 - وزیراعلیٰ کا نوٹس، بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: وزیراعلیٰ کا نوٹس، بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنیوالے کیخلاف مقدمہ

    2gvsho3 - وزیراعلیٰ کا نوٹس، بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •