اورنج کسٹرڈ ڈیزرٹ
اجزاء: دودھ ایک لیٹر،اورنج جیلی ایک پیکٹ،کھویا ایک کپ،بسکٹس بارہ عدد،اورنج سلائس ایک کپ،چینی ایک کپ،کنڈینسڈ مِلک ایک ٹِن،باریک کٹے بادام دو کھانے کے چمچ،کریم ایک پیکٹ، چیریز حسبِ ضرورت،ونیلا کسٹرڈ چار کھانے کے چمچ ترکیب:دودھ کو پکنے کے لیے رکھ دیں۔ اُبال آ جائے تو ونیلا کسٹرڈ گھول کر ڈالیں، ساتھ ہی چینی بھی شامل کر دیں۔گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کر دیں۔اورنج سلائس میں کنڈینسڈ مِلک ڈال کر مکس کر لیں۔ اس کے بعد اونرج جیلی کو پکا کر ٹکڑے کر لیں۔اب ڈش میں پہلے بسکٹس ڈالیں۔اس پر تیار کسٹرڈ ،اوپر کریم،اورنج اور کنڈینسڈ مِلک ڈال دیں۔آخر میں باریک کٹے بادام،چیریز اور کھویا ڈال کر سرو کریں۔