کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی
سری لنکن ٹیم ورلڈ کپ کے بعد دو ٹیسٹ میچ کھیلنے پاکستان آئے گی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نو ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ سری لنکن ٹیم نے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کی حامی بھر لی ہے۔آئی لینڈرز دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لئے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان آئیں گے۔ دس سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ ہوگی۔ میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے۔ بنگلا دیش سے بھی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔