Results 1 to 3 of 3

Thread: دلچسپ معلومات

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel دلچسپ معلومات

    دلچسپ معلومات
    23190 69635605 - دلچسپ معلومات

    ٭ وائلن کے گز (bows)زیادہ تر گھوڑے کے بالوں سے بنائے جاتے ہیں۔ ٭ رائل کینیڈین نیوی کے پاس 30کے قریب بحری جہاز ہیں جو تیسری دنیا کے بیشتر ممالک سے کم ہیں۔ ٭ تاریخ میں سب سے کم عمر پوپ بنیڈکٹ نہم تھے۔ وہ واحد فرد تھے جو ایک سے زیادہ بار پوپ بنے۔ ٭ ناروے کے دوردراز جزیرے سوالبارڈ میں مرنا غیر قانونی ہے، کیونکہ وہاں کی زمین کا درجہ حرارت صفر درجے سے کم ہے اور وہاں دفن کرنا ممکن نہیں۔ اس لیے اگر کوئی مرنے کے قریب ہے تو اسے فوراً وہاں سے نکل جانا چاہیے! ٭ جو لوگ اپنی فٹنس کے امور کو فیس بک پر باقاعدگی سے پوسٹ کرتے ہیں ان میں نفسیاتی مسائل ہونے کا امکان زیادہ ہوتاہے۔ ٭ 1325ء میں دو اطالوی ریاستوں کے مابین ایک بالٹی پر لڑائی چھڑ گئی جس کے نتیجے میں دو ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کا آغاز اس وقت ہوا جب دو سپاہیوں نے شہر کے مرکز میں واقع ایک کنویں سے بالٹی چرائی۔ ٭ عام طور پر 10 فیصد آبادی بایاں ہاتھ استعمال کرتی ہے، لیکن آٹزم کے شکار افراد میں یہ تنا سب 65 فیصد ہوتا ہے۔ ٭ سائنس دانوں نے ایسی شارکس دریافت کی ہیں جو پانی کے اندر آتش فشاں میں رہتی ہیں۔ وہ ان کے بارے میں زیادہ نہیں جان پائے کیونکہ تیزابیت اور حدت کے باعث وہ وہاں غوطہ لگا کر نہیں جا سکتے۔ ٭ سینٹ لوسیا دنیا کا واحد ملک ہے جس کا نام عورت کے نام پر رکھا گیا۔ ٭ سکاٹ لینڈ ان چند ممالک میں شامل تھا جنہوں نے پہلی صدی قبل مسیح میں رومیوں کی مزاحمت کرتے ہوئے انہیں قبضہ نہیں کرنے دیا۔ ٭ بارش کی مخصوص بو کا سبب پودوں کا تیل، بیکٹیریا اور اوزون ہوتے ہیں۔ (انتخاب: وردہ بلوچ)
    2gvsho3 - دلچسپ معلومات

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: دلچسپ معلومات

    2gvsho3 - دلچسپ معلومات

  3. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Rep Power
    9

    Default Re: دلچسپ معلومات

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •