Results 1 to 3 of 3

Thread: جہاز غائب کرنے کا تجربہ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel جہاز غائب کرنے کا تجربہ

    جہاز غائب کرنے کا تجربہ
    23198 51778409 - جہاز غائب کرنے کا تجربہ
    وقاص چودھری
    ۔28 اکتوبر 1943 کا دن تھا۔ دوسری جنگ عظیم زوروں پر تھی۔ اس وقت مشہور سائنسدان البرٹ آئن سٹائن کی مدد سے فلاڈلفیا میں ایک نہایت خفیہ تجربہ کیا گیا جس کا مقصد پورے جنگی بحری جہاز کو نظروں سے اوجھل کر دینا تھا۔البرٹ آئن سٹائن اسوقت اتحادی بحریہ کے لیے کام کررہا تھا ۔اس پراجیکٹ کودنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنے کے لیے بتایا گیا کہ آئن سٹائن نیوی کے لیے تارپیڈو بم اورزیر زمیںبارودی سرنگیں بنانے کا کام کررہا ہے جبکہ حقیقت میں کچھ اور چل رہا تھا۔ 28 اکتوبر 1943 کو فلاڈلفیا میں یہ تجربہ Eldridge USS نامی جنگی بحری جہاز پر کیاگیا۔ بحری جہاز کے فوجیوں کو کچھ پتا نہیں تھا کہ وہ ایک خوف سائنسی تجربے کا شکار ہونے والے ہیں۔سائنسدانوں کی ایک ٹیم دور کچھ فاصلے پر دوربین لیے جہاز کو غور سے دیکھ رہی تھی۔تجربے کا آغاز ہوتا ہے۔ جہازپر چاروں طرف سے بڑی بڑی الیکٹرک مشینوں کی مددسے مخصوص فریکوئنسی کی حامل طاقتور مقناطیسی لہریں پھینکی جاتی ہیں ۔ روشنی کا ایک جھمکا ہوتا ہے اور جہاز غائب ہو جاتا ہے۔ تجربے سے منسلک تمام سائنسدان خوشی سے اچھل پڑتے ہیں لیکن انکی خوشی زیادہ دیر برقرار نہیں رہتی کیونکہ جہاز غائب تو کر دیا لیکن اسے واپس منظر عام پر لانے والا سائنسی پروٹوکول کام نہیں کر رہا تھا۔ دس منٹ بعد جہاز خودبخود ظاہر ہوتا ہے لیکن اس پر موجود انسانوں کی حالت نہایت قابل رحم تھی۔ آدھے سے زیادہ لوگ جل چکے تھے۔ چند لوگ جہاز کے اسٹیل میں زندہ دفن ہو گئے تھے، بچے کھچے لوگ پاگل ہو چکے تھے۔ تجربے کو فوری طور پر ٹاپ سیکرٹ قرار دے کر اس کا تمام ریکارڈ غائب کر دیا گیا ۔مرنے والوں کے لواحقین سے یہی کہا گیا کہ دوران جنگ جہاز تباہ ہونے سے تمام لوگ ہلاک ہوگئے۔ یہ راز ہمیشہ راز رہتا اگر اس تجربے سے منسلک سائنس دان ایل بائیلک (Al Bielek) زبان نہ کھولتا۔اس کا کہنا تھا کہ البرٹ آئن سٹائن طاقتور مقناطیسی لہروں کے ذریعے ’’ٹائم اینڈ سپیس‘‘ میں زبردست بگاڑ پیدا کر کے ’’ٹائم مشین ‘‘ بنانے کا تجربہ کر رہا تھا۔ اس تجربے کا دوسرا عینی شاہد ڈیک کا ملازم کارلوس ایلنڈے تھا۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا آئن سٹائن واقعی ’’ ٹائم مشین ‘‘ بنانے کا تجربہ کررہا تھا اور کیا ایسا ممکن ہے کہ ایسی مشین ایجاد کرلی جائے جس کے ذریعے ہم ماضی یا مستقبل میں جا سکیں۔ اس سوال کے جواب میں آئن سٹائن کی مشہور مساوات E=mc2 کو پڑھئے۔ اس کے مطابق جب کوئی مادہ روشنی کی رفتار حاصل کر لیتا ہے تو وقت اسکے لیے رکنا شروع ہوجاتا ہے۔ 1991 میں امریکہ میں ایک سائنسی تحقیق سے پتہ چلا کہ سائنس کی ایک شاخ ’’کوانٹم ‘‘ کی مدد سے ’’ٹائم مشین ‘‘ بنائی جا سکتی ہے۔ کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر لیوک بچر کا کہنا ہے کہ اگر ہم ’’ٹائم اینڈ اسپیس ‘‘ میں ایک ’’ورم ہول ‘‘ پیدا کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو اسکے ذریعے ماضی یا مستقبل میں جایا جا سکتا ہے۔ اس بات کو سادہ زبان میں یوں سمجھ لیں کہ جو وقت گزر رہا ہے یا گزر چکا ہے یا مستقبل میں آئے گا اسے ’’ٹائم اینڈ اسپیس‘‘کہا جاتا ہے۔ ورم ہول وہ ٹنل ہے جو ’’ٹائم اینڈ اسپیس ‘‘ میں مقناطیسی لہروں کے ذریعے گڑبڑ پیدا کرنے سے وجود میں آتی ہے۔ اسکو مزید سادہ زبان میں یوں سمجھ لیں آپ کاغذ کے ایک نہایت اوپر ایک نقطہ لگائیں اور ایک نہایت نیچے ایک نقطہ لگائیں۔ اوپر والے نقطے کو آپ 1885ء اور نیچے والے نقطے کو 2014 ء سمجھ لیں۔ ان دونوں نقطوں کے درمیان جو فاصلہ ہے وہ ’’ٹائم اینڈاسپیس‘‘ ہے یعنی برسوں کا ’’وقت‘‘ ہے جو گزر چکا ہے۔ فی الحال اسکا اطلاق کافی مشکل ہے۔ ہٹلراپنے منصوبہ ’’ڈائی گلاک‘‘ (Die Glocke ) کی مدد سے ٹائم اینڈ سپیس مشین بنانا چاہتا تھا۔ جرمن سائنس دان ایک سوملین واٹ بجلی کا ایسا مقناطیسی ببل پیدا کرنا چاہتے تھے جو ’’ٹائم اینڈ اسپیس‘‘ میں مطلوبہ ’’گڑبڑ‘‘ پیدا کر سکے تاکہ ان کی مدد سے نازی فوجی چند گھنٹے آگے مستقبل میںیا چند گھنٹے پیچھے ماضی میں جاسکیں۔ زیرزمین بنائی گئی بہت بڑی ٹنل میں ہٹلر کے سائنسدان دن رات کام کرتے تھے۔ لیکن ورم ہول کے اندر برقی لہروں کی شدت نے سب کچھ خاکستر کر دیا اور وہ اپنی مشین کے ساتھ تباہ ہو گیا۔اس خفیہ مقام سے اتحادی فوجوں کوڈائی گلاک، ٹوٹی ہوئی مشینوں اور سائنسدانوں کی گلی سڑی لاشوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔ ٭…٭…٭

    2gvsho3 - جہاز غائب کرنے کا تجربہ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: جہاز غائب کرنے کا تجربہ

    2gvsho3 - جہاز غائب کرنے کا تجربہ

  3. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Rep Power
    9

    Default Re: جہاز غائب کرنے کا تجربہ

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •