پنجاب 56 کمپنیز سکینڈل میں بڑی پیشرفت، مزید 1 ارب کی جائیداد ضبط
پنجاب 56 کمپنیز سکینڈل بڑی پیش رفت، نیب کی جانب سے لوٹی ہوئی مزید 1 ارب کی جائیداد ضبط کرلی گئی۔
نیب ترجمان کے مطابق چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ضبط کی جانیوالی جائیداد کے کاغذات حکومت پنجاب کے سپرد کر دیے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چئیرمین نیب کے حکم پر 56 کمپنیز سکینڈل سے جتنی بھی رقوم ریکور کی وہ حکومت کے حوالے کر دی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پنجاب کی اعلیٰ بیوروکریسی سے خطاب میں کہا ہے کہ نیب اور بیوروکریسی کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروپ یا گروہ سے نہیں ہے۔ 56 کمپنیز سکینڈل سے لوٹی ہوئی رقم ملزم اکرام نوید کی جائیداد ضبط کرکے ایک ارب روپے کے اثاثوں کے کاغذات پنجاب حکومت کے سپرد کر دیے ہیں۔چیئرمین نیب جاوید اقبال نے واضح کیا کہ بیوروکریسی قانون کے مطابق کام کرے گی تو انہیں نہیں بلایا جائے گا۔ ہر شخص کے عزت ونفس کا احترام کرتے ہوئے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔