Results 1 to 3 of 3

Thread: حکومت کا اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو واپس لانے کا پلان

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic حکومت کا اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو واپس لانے کا پلان

    حکومت کا اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو واپس لانے کا پلان
    487266 50431114 - حکومت کا اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو واپس لانے کا پلان

    حکومت نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی کو منی لانڈرنگ روکنے کے اختیارات دے دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم لائی جا رہی ہے تاکہ ہم اپنے ڈاکو چور دوسرے ملکوں سے واپس لائیں۔ ہمارے قانون میں سزائے موت کے باعث بہت سے ملک ہمارے قیدی واپس نہیں کرتے۔
    وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں فواد چودھری نے بتایا کہ کابینہ نے منی لانڈرنگ کے حالیہ مقدمات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شریف خاندان اور آصف زرداری نے منی لانڈرنگ کی۔ ان لوگوں کے کرتوت تھے جس کے باعث پاکستان اقتصادی بحران کا شکار ہوا۔ مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ بھی شریف خاندان اور زرداری کی حکومتوں میں ہونے والی کرپشن ہے۔ منی لانڈرنگ کے مزید مقدمات کی تفصیلات سامنے آئیں گی تو آپ کی نیندیں اڑ جائیں گی۔
    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حسن، حسین نواز اور اسحاق ڈار عدالتوں کا سامنا نہیں کر رہے۔ حمزہ شہباز کے 98 فیصد اثاثے ٹی ٹی پر منحصر ہیں جبکہ 26 ملین ڈالر ٹی ٹی کے ذریعے شہباز شریف کو موصول ہوئے۔ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات کر رہی ہے اور آگے مزید ہوشربا تفصیلات سامنے آنے والی ہیں۔
    وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہی دہشتگردی پر قابو پانے کی کسوٹی ہے۔ ہم جلد دہشتگردی سے مکمل نجات پا لیں گے۔
    فواد چودھری نے کہا کہ سٹیل ملز کی بحالی کا پلان لا رہے ہیں جبکہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو گریڈ ایک سے 5 تک کی نوکری کیلئے دیا گیا کوٹا ختم کیا جا رہا ہے۔ اس کی بجائے قرعہ اندازی کی جائے گی۔
    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ این ٹی ایس سے متعلق سٹیزن پورٹل میں شکایات آئی ہیں۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو یہ کام دیا گیا ہے کہ ان شکایات کو دیکھا جائے۔

    2gvsho3 - حکومت کا اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو واپس لانے کا پلان

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: حکومت کا اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو واپس لانے کا پلان

    2gvsho3 - حکومت کا اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو واپس لانے کا پلان

  3. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Rep Power
    9

    Default Re: حکومت کا اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو واپس لانے کا پلان

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •