کچن کارنر امرود کا جام
23203 57037572 - کچن کارنر امرود کا جام
فرزانہ خان
امرود زود ہضم ہے اور اس میں فائبر خاصی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اس لیے یہ کولیسٹرول اور اضافی چربی کو زائل کرتا ہے۔ امرود دل اور بلند فشارِخون کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔ امرود کے پتے ادویات کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ پکے ہوئے امرود کو زیادہ دیر تک رکھنا درست نہیں کیونکہ ان میں بیکٹیریا جلدی سے بڑھتے ہیں۔ ذیل میں اس مفید پھل کا جام بنانے کا طریقہ درج ہے۔ اجزا: تازہ پکے امرود ایک کلو، چینی دو پیالی، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، سرخ فوڈ کلر آدھا چائے کا چمچ۔ ترکیب: امرود کو صاف دھو کر درمیان سے کاٹیں اور بیج نکال لیں۔ اس کے چھوٹے ٹکڑے کر کے ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ 15سے 20 منٹ بعد جب امرود اچھی طرح گل جائیں تو انہیں تھوڑا سا ٹھنڈا کر کے بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔ دوبارہ سے پین میں ڈال کر چینی شامل کر کے پکنے رکھ دیں اور جب چینی چپکتا سا شیرہ بننے لگے تو اس میں فوڈ کلر شامل کرکے اچھی طرح ملائیں اور چولہے سے اتار لیں۔ جام مکمل ٹھنڈا ہو جائے تو لیموں کا رس ڈال کر صاف خشک شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں۔