حکومتی دباؤ پر دوا ساز کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی کا اعلان
حکومتی دباؤ پر دوا ساز کمپنیوں نے 395 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، فیصلے کا اطلاق 15 روز میں ہوگا۔
پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین زاہد سعید نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق دو ہفتوں میں ہوگا۔ اس طرح بیشتر ادویات بغیر نفع اور نقصان کے فروخت کی جائیں گی۔
دواؤں کی قیمتوں پر حالیہ ہوئے اضافے پر انہوں نے کہا کہ 45 ہزار ادویات پر 15 جبکہ 105 ادویات پر 50 فیصد اضافہ کیا گیا کیونکہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے خام مال مہنگا ہوا۔خیال رہے کہ31 دسمبر 2018ء کو 464 ادویات کو قیمتوں میں ناگزیر بنیاد پر اضافہ کیا گیا تھا لیکن وزیر صحت عامر کیانی کے انتہائی اصرار اور عوام تک دواؤں کی رسائی سہل کرنے کے لیے ان کی قیمتوں میں رضاکارانہ کمی کی جا رہی ہے۔