نیند کی حالت میں ہمارے جسم کے ساتھ کیا ہوتا ہے ؟
1421362 73694535 - نیند کی حالت میں ہمارے جسم کے ساتھ کیا ہوتا ہے ؟

نیند کو عارضی موت بھی کہا جاتا ہے ۔ نیند کی حالت میں ہمارے جسم کے ساتھ کیا کیا غیر معمولی عوامل پیش آتے ہیں

نیویارک (نیٹ نیوز) جنہیں جان کر آپ یقیناً حیران ہوجائیں گے ۔ گہری نیند کے دوران بند پپوٹوں کے نیچے ہماری آنکھیں نہایت تیزی سے حرکت کرتی ہیں۔ یہ حرکت دراصل اس خواب پر توجہ مرکوز رکھنے کیلئے ہوتی ہے جو ہم نیند کے دوران دیکھ رہے ہوتے ہیں۔سونے کے دوران ہمارے جسم کی نشو و نما اور افزائش ہوتی ہے ۔ اس دوران ہماری ہڈیاں، پٹھے ، بال اور خلیات وغیرہ بڑھتے ہیں۔ ہمارے جاگنے کے دوران حلق کو کھلا رکھنے والے اعصاب دوران نیند سست پڑجاتے ہیں جس سے حلق سے ہوا کی آمد و رفت کا راستہ تنگ ہوجاتا ہے ۔ یہ عمل خراٹوں سمیت دیگر ناخوشگوار آوازوں کا سبب بنتا ہے ۔نیند کی حالت میں جب ہمارا دماغ پرسکون ہوتا ہے تب وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتا ہے ۔ نیویارک کی روچسٹر یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق جب ہم سوتے ہیں تو اس دوران ہمارا دماغ دن بھر میں جمع کی گئی معلومات کا جائزہ لیتا ہے ۔ دماغ ان تمام معلومات میں سے بے مقصد معلومات کو ضائع کردیتا ہے ۔اس طرح دراصل دماغ اپنے آپ کو چارج کرتا ہے تاکہ اگلے دن تازہ دم ہو کر آپ کے اندر کی تخلیقی صلاحیتوں کو بیدار کرسکے ۔