Results 1 to 2 of 2

Thread: گو ترقی پہ جمالِ مہِ کامل ہووے

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Islam گو ترقی پہ جمالِ مہِ کامل ہووے


    گو ترقی پہ جمالِ مہِ کامل ہووے
    منہ تو دیکھو کہ ترے منہ کے مقابل ہووے

    ماہ کیا، سامنے گر آپ کے خورشید آئے
    دعوٰیِ نور سے خجلت اسے حاصل ہووے

    کیا یہ خورشید کہ خورشیدِ قیامت ہو اگر
    روبرو آپ کے رہنا اسے مشکل ہووے

    شانِ اجلال پہ آجائیں اگر وہ رخسار
    کس کو طاقت ہے کہ اس وقت مقابل ہووے

    یاں خوش آیا نہیں جز ذکرِ گلِ عارضِ پاک
    نغمہِ عود ہو یا صوتِ عنادل ہووے

    مِلکِ دنیا کو وہ کیا خاک میں لے کے ڈالے
    جو کوئی دولتِ دیدار کا سائل ہووے

    آہ برباد نہ ہو جائے مرا نالہ و آہ
    آہ کے ساتھ نہ گر جذبہِ کامل ہووے

    اب تو بے ڈھب دلِ حسرت زدہ گھبراتا ہے
    یا الٰہی! شبِ فرقت کہیں زائل ہووے

    لائیں گر آپ کی تصویر نکیر و منکر
    کیا عجب گور مری خلد کی منزل ہووے

    ہے تمنا یہی دن رات کہ روزِ محشر
    دستِ کافؔی میں ترا پایہِ محمل ہووے



    2gvsho3 - گو ترقی پہ جمالِ مہِ کامل ہووے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: گو ترقی پہ جمالِ مہِ کامل ہووے

    2gvsho3 - گو ترقی پہ جمالِ مہِ کامل ہووے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •