وزیراعظم عمران خان نے کئی وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیے
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے کئی وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیے ہیں۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اہم فیصلے کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کر دیا ہے۔ ان کے علاوہ فواد چودھری وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اعجاز احمد شاہ کو وزیر داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ غلام سرور خان وفاقی وزیر برائے ہوا بازی ہوں گے۔ اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کی وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے۔
محمد میاں سومرو کو نجکاری کی وزارت کا قلمدان دے دیا گیا۔ ان کے پاس ہوا بازی ڈویژن کا اضافی چارج بھی ہوگا۔ شہریار آفریدی وزیر مملکت برائے سیفران ہوں گے۔ فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ہوں گے جبکہ ندیم بابر معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن ہونگے۔