یاسر اخترنے بطور پروڈیوسر پہلی شارٹ فلم ’’آزاد‘‘کی شوٹنگ مکمل کرلی
گلوکار یاسر اختر کی پہلی بطور پروڈیوسر پہلی شارٹ فلم’’آزاد‘‘کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ،
لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکار یاسر اختر کی پہلی بطور پروڈیوسر پہلی شارٹ فلم’’آزاد‘‘کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ،فلم کے مصنف رومی زاہد ہیں۔ کاسٹ میں مومل شیخ ،پروین اکبر، گگن چوپڑا، عمران علی سید، جوڈین رچرڈسن،حرا ترین ،یاسر اختر اور دیگر فنکار شامل ہیں۔واضح رہے کہ یاسر اختر برطانیہ میں مقیم ہیں اور انہوں نے شارٹ فلموں کی سیریز بنانے کا اعلان کیاہے ۔پہلی فلم ریلیز کرنے کے بعد دوسری پر کا م شروع کردیاجائیگا۔