آصف رضا امریکی ٹی وی کے ڈرامے میں اداکاری کرنے لگے
ڈرامہ سیریز ’’گینگز آف لندن ‘‘میں کاسٹ ،لند ن پہنچ کرشوٹنگ میں حصہ لینے لگے
لاہور(کلچرل رپورٹر)لیجنڈ اداکار آصف رضا میر امریکی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریز ’’گینگز آف لندن ‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔ان کی اہلیہ ثمرارضا نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آصف رضا میر نے ڈرامہ سیریز کے لئے امریکی ٹی وی چینل ایچ بی او کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ، یہ سیریز 10 اقساط پر مشتمل ہے تاہم انہوں نے آصف رضا میر کے کردار کے بارے میں نہیں بتایا۔ ذرائع کے مطابق ڈٖرامہ سیریز کی ریکارڈنگ لندن میں جاری ہے جبکہ آصف رضامیربھی وہاں پہنچ چکے ہیں اور ریکارڈنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔