بٹر سبزی رائس
اجزاء:اُبلے چاول1/2کلو،مکھن پچاس گرام،بند گوبھی ایک کپ،پھلی ایک کپ،گاجر چار عدد،آلو چار عدد،زیرہ دو چائے کے چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،باریک کٹی ہری مرچ چار کھانے کے چمچ،کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ٹماٹر چار عدد،ہرا دھنیا1/2گٹھی،پیاز ایک عدد،کڑی پتے چار عدد،تیل چار کھانے کے چمچ ترکیب:تیل اور مکھن گرم کر کے اس میں پیاز کو ہلکا سا فرائی کر لیں۔اب اس میں تمام سبزیاں اور ٹماٹر کاٹ کر شامل کر دیں،ساتھ ہی تمام مصالحے ملا کر ڈھکیں۔جب سبزیاں گل جائیں تو چاول شامل کر کے مکس کر لیں۔آخر میں ہرا دھنیا چھڑک کر پانچ منٹ دَم پر رکھ دیں۔