سبزی قیمہ
اجزاء:قیمہ(ہاتھ کا کُٹا ہوا)1/2کلو،مکھن پچاس گرام،آلو1/2کلو،گاجر دو عدد،شملہ مرچ دو عدد،ہری مرچ ایک پائو،زیرہ دو کھانے کے چمچ،مٹر ایک کپ،کٹی مرچ ایک چائے کا چمچ،کڑی پتے چار عدد،ہلدی ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ،پیاز دو عدد،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت، تیل 1/2 کپ، ٹماٹر چار عدد ترکیب:قیمے میں پیاز،ادرک لہسن،کٹی مرچ،نمک،ہلدی ،زیرہ اور ٹماٹر ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔پانی خشک ہو جائے تو تیل اور مکھن گرم کر کے سبزیوں کو فرائی کر لیں،پھر قیمے میں فرائی کی ہوئی سبزیاں،کڑی پتے اور ہری مرچ شامل کر کے دس منٹ دَم پر رکھ دیں۔آخر میں ہرا دھنیا چھڑک کر سرو کریں۔